سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی ضلعی انتظا میہ کے تعاون سے ’’آل پاکستان امن کارواں‘‘ کا مینگورہ میں ڈاؤن سینڈروم سپیشل بچوں بارے شعور اُجاگر کرنے کی غرض سے کیمپ کا انعقاد ہوا۔الجلال فاؤنڈیشن کی جانب سے سپیشل بچوں (ڈاؤن سینڈروم) کے لیے شروع کیاگیا۔ آل پاکستان امن کاروان سوات پہنچ گیا جس کی قیادت ڈاؤن سینڈروم سپیشل بچے کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے اپنے دفتر میں سپیشل بچوں اور الجلال فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کا پُرجوش استقبال کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نیز اُن کی رہائش و خوراک کا بھی بندوبست کرکے اُن کی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت اور اہلکاروں کی مدد کے احکامات بھی جاری کیے۔
Swat