Swat

سوات کے مسافروں کی شکایت پر درگئی ہوٹلوں کا معائنہ، کئی ہوٹل سیل

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)    خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملاکنڈ ڈویژن کے مسافروں کی شکایات پر درگئی کے ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران مسافروں کو ناقص اور مضر صحت اشیا بیچنے والے چھے ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں خراب اور حفظان صحت کے برخلاف خوراک کو تلف کیا گیا۔ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی جبکہ اس مقصد کے لیے مقرر کردہ معائنہ ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی کی سربراہی میں درگئی کے بیشتر ہوٹلوں میں اشیائے خورو نوش اور خدمات کا جائزہ لیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔