Swat

عوامی مشاورت سے تیار ہونے والے بجٹ سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، اکرام خان

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)    تحصیل ناظم بابوزئی(مینگورہ) اکرام خان نے کہا کہ عوامی مشاورت سے تیار ہونے والے بجٹ سے ہی عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ممبران اسمبلی کاکام قانون سازی جبکہ بلدیاتی نمائندوں کا کام ترقیاتی منصوبے تعمیر کرنا ہے، لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں ایسا نہیں ہورہا ہے۔ یہاں پر ایم این اے، ایم پی اے اور سینیٹر بھی گلی کوچے تعمیر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی ڈی کے تعاون سے عوامی ویلفیئر سوسائٹی نے ضلع سطح پر بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔