Swat

اہل گل کدہ و رحمان آباد کے مکینوں کا سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)    مینگورہ کے علاقہ گل کدہ اور رحمان آباد کے مکینوں نے سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف الگ الگ احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈی سی سوات کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دن کے اوقات میں سی این جی سٹیشن کو بند کیا جائے، تاکہ عام صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی ہو سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔