سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) بیسک ایجوکیشن سکول سسٹم کے خاتمے کے خلاف سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اساتذہ اور طلبہ گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں اساتذہ نے کہا کہ ضلع سوات میں 60 بیسک ایجوکیشن کے سکول ہیں جن کو حکومت ختم کر رہی ہے۔ اس وجہ سے سیکڑوں اساتذہ بے روزگار اور ہزاروں طلبہ حصولِ علم سے محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان سکولوں کو ختم کرنے کے بجائے ان کو مزید سہولیات دی جائیں۔
Swat
