سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پختونخوا ریڈیو سوات سنٹر کے پروگرام ’’د سوات رنگونہ‘‘ میں منشیات کی روک تھام اور نشئی افراد کے علاج کیلئے کام کرنے والی تنظیم ’’نوے ژوند‘‘ کے ڈائریکٹر ریاض احمد حیران مہمان خصوصی تھے۔ میزبان نیاز احمد خان اور عصمت علی اخون نے منشیات جیسے ناسور سے معاشرے کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہی سمیت نوے ژوند کے کام پر سوالات کئے۔ ریاض احمد حیران کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم سوات پولیس کے تعاؤن سے منشیات کے عادی افراد کو اس لعنت سے چھٹکارا دلانے کیلئے بنائی گئی ہے۔ اس وقت کے ڈی پی او اعجاز خان اور انکی اپنی خواہش اور کوشش سے ہم نے یہ کار خیر مشترکہ طور پر شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سیکڑوں ایسے مریض ہمارے علاج سے شفایاب ہوئے ہیں جو اس لعنت میں بالکل دھت ہوچکے تھے۔
Swat
