Swat

سوات بیش بنڑ مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بیش بنڑ مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق دو بچے تیرہ سالہ فرہان ولد نیازبین اور گیارہ سالہ منان ولد عبدالخالق اپنت گھر کے قریب مٹی کھود درہے تھے کہ اس دوران ان پر مٹی کا تودہ آگرا جس کے نتیجے میں فرہان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ منان شدید زخمی ہوگیا ،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمی بچے کو نکال لیا ہے ،زخمی بچے کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں