سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) جہانزیب کالج کے شعبۂ تاریخ میں ’ ’پولیٹیکل، اکنامک اینڈ سوشل ایمپکٹس آف سی پیک‘‘ (Political, Economic and Social Impacts of CPEC) کے موضوع پریک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے محمد عادل جاوید نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف دو مما لک کا منصوبہ نہیں بلکہ پورے علاقے کا احاطہ کرتا ہے۔ ایشیا اور یورپ کے کئی ایک ممالک نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ چین اور روس کی سرکردگی میں ایک گروپ اس کے حق میں ہے جب کہ ہندوستان، امریکہ اور جاپان اس کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے علاقائی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح کی مختلف ا قسام اور نوعیت کے عواقب ہیں۔ آخر میں شعبہ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان روم نے محمد عادل جاوید، دیگر مہمانوں،پروفیسروں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ سامعین نے اس سیمینار کو بہت مفید قرار دیا۔
Swat
