Swat

کمشنر آفس میں منگل کو گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر بارے اجلاس طلب

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے مینگورہ شہر، سیدوشریف، گل کدہ اور دیگر مضافات میں سوئی گیس کے کم پریشر، لوڈشیدنگ اور دیگر شہری مسائل کے حوالے سے آج منگل کو کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں سوئی گیس کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ اس بارے میں عوامی شکایات پر انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی تکلیف کا مجھے بھرپور احساس ہے۔ جلد سوئی گیس کے حوالے سے ہر مسئلہ حل ہو جائیگا اور عوام کو ریلیف مل جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔