سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات ظفراقبال خان نے ضلعی عدلیہ کے ججز کے لیے بیچلر ہاسٹل پراجیکٹ جوپشاور ہائی کورٹ کے ترقیاتی فنڈ سے تعمیر کیا جارہا ہے، کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سید عبید اللہ شاہ، اجمل خان وزیر ججزاے ٹی سی ، طلا محمد، ہائی کورٹ بار کے صدرعبدالحلیم خان، سوات بار کے صدر اختر منیر خان کے علاوہ دیگر ججز، وکلا اورعدالتی اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیشن جج نے شرکا کو وضاحت کی کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے ججز کی رہائش کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
Swat
