سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات سے پاکستان مسلم لیگ کے نومنتخب ایم پی اے سردار احمد نے کہاکہ مسلم لیگ حکومت نے خوازہ خیلہ اور ملحقہ علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی بارے مین پائپ لائین کے لئے ساڑھے چھ ارب روپے منظور کئے تھے۔ اس طرح گھر گھر سوئی گیس فراہم کرنے کی خاطر دیگر پائپ لائین کے لیے ساڑھے تین ارب منظورکئے تھے۔ اب اس رقم سے عوام کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے لئے سوات سے منتخب قومی اسمبلی کے ممبران جن میں خصوصی طورپر ڈاکٹرحیدر علی اورسلیم الرحمان اپناکردار اداکریں اور مرکزی حکومت سے خوازہ خیلہ کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کو جلد ازجلدممکن بنائیں۔
Swat
