Swat

رحیم آباد پولیس اِن ایکشن، اشتہاری ملزمان سمیت کار چور گروہ کا سرغنہ گرفتار

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ میں رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا، 2چوری شدہ گاڑیوں سمیت چوری کی 9 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ 7منشیات فروش بھی دھرلئے گئے۔ ایس ایچ او رحیم آباد محمد ایاز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رحیم آباد پولیس نے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی سرکردگی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب بارہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس دوران پولیس نے دو چوری شدہ گاڑیاں اور چوری کی نو موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرکے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔