Swat

سی این جی سٹیشنوں کی بندش، عام صارفین نے سکھ کا سانس لے لیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات اور ملاکنڈ میں سی این جی سٹیشنیں بند ہونے کے بعد عام صارفین کے گھروں میں گیس کی بحالی شروع ہوگئی، جس کے بعد سوئی گیس صارفین نے سکھ کا سانس لے لیا۔ گذشتہ روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج پر ضلع سوات اور ملاکنڈ میں تمام سی این جی سٹیشنوں کو صبح پانچ بجے سے رات دس بجے تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا جس پر جمعرات کو عمل در آمد شروع ہوا۔ سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے بعد شہر میں گھروں کے چولہوں میں قدرتی گیس کا آنا شروع ہوگیا ہے جس کے بعد صارفین نے سکھ کا سانس لے لیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔