سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو میڈیکل کالج میں ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ ہوا۔ تقریب میں کالج کے طلبہ و طالبات نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں اور انعامات حاصل کئے۔ پرنسپل سیدو میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کالج طلبہ کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس کی بدولت ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔
