Swat

عوام کو مختلف ایمرجنسیز کے دوران عالمی معیار کی خدمات فراہم کر رہے ہیں،عمران خان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)    خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے پولیس اور سیکورٹی اداروں کے درمیان باہمی روابط کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری آبادکاری و بحالی اور ریسکیو 1122 سروسز ڈاکٹر اسد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسف زئی نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن محمد سعید خان وزیر سے ملاقات کی جس کا بنیادی مقصد دونوں اداروں کی جانب سے عوام کی جان و مال کی حفاظت سے متعلق بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔ سعید خان وزیر نے ریسکیو خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے پولیس کو فرائض کی احسن ادائیگی میں سہولت ملی ہیں۔ دونوں اداروں کی یکجہتی سے لوگوں کو بھی اچھا پیغام ملا ہے۔ اس موقع پر عمران خان یوسف زئی نے بتایا کہ ریسکیو1122 روزِ اول سے عوام کو مختلف ایمرجنسیز کے دوران عالمی معیار کی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔