Swat

وزیر اعلیٰ سے نئے سکول اور کالجز کے قیام بارے تبادلہ خیال ہوا ہے، فضل حکیم خان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پشاور میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں فضل حکیم خان نے حلقہ پی کے 5 میں بڑھتی ہوئی شہری آبادیوں کے پیشِ نظر لوگوں کو درپیش تعلیمی مسائل سے وزیر اعلیٰ کو بطورِ خاص آگاہ کیا۔ ان مسائل میں نئے سکول اور کالجز کا قیام اور بعض کی اَپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ فضل حکیم خان نے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ضلع سوات کا تعلیمی لوڈ مینگورہ اور سیدوشریف کی درسگاہوں پر پڑ چکا ہے۔ اس مسئلے کے جلد از جلد حل کے لیے نئے گرلز اور بوائز ہائی اور سیکنڈری سکول اور کالجز کی تعمیر جبکہ بعض سکولوں اور کالجز کو اَپ گریڈ کرنا کافی ناگزیر بن گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مینگورہ میں طالبات کو بہت زیادہ مسائل درپیش ہیں۔ اس لیے اس کو بھی اَپ گریڈ کرایا جانا وقت کا تقاضا ہے جس پر محمود خان نے فضل حکیم خان کو یقین دلایا کہ عوام بالخصوص آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کے لیے ہماری جان و مال بھی حاضر ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں