Swat

ہماری تنظیم کا مقصد طلبہ میں چھپے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنا اور آگے لے جانا ہے، بلاول

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  پختونخوا ریڈیو سوات کے پروگرام ’’ د سوات رنگونہ ‘‘ میں ایجوکیشن ایکٹیویسٹ بلاول خان مہمان تھے جو فلاحی تنظیم انوویٹویوتھ فورم کے پلیٹ فارم سے گذشتہ کئی سالوں سے تعلیم، روزگار اور ٹیلنٹ بالخصوص طلبہ و طالبات میں چھپے ٹیلنٹ کو آشکارا کررہا ہے۔ پروگرام میں مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم تعلیم پر زیادہ فوکس کرتی ہے۔ کیوں کہ تعلیم ہی ترقی و خوشحالی کی پہلی سیڑھی ہے۔ ہم سکول اور کالج میں اویرنس سیشن اور سائنس فیسٹولز کا انعقاد کرتے ہیں۔ ان پروگرامز میں ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی طرف سے ہمیں پورا تعاون حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد تعلیم کو عام کرنا، طلبہ وطالبات میں چھپے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنا اور پھر اس ٹیلنٹ کو آگے لے جانا ہے۔ کیوں کہ ہر بچے میں ٹیلنٹ موجود ہوتا ہے صرف اسے پالش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں