سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے ادھیڑ عمر شخص جاں بحق ہوگیا۔ رکشہ جو ڈرائیور عمر علی ساکن کوز کلے چلارہا تھا، نے تیز رفتاری کے باعث 60 سالہ بخت زمین ساکن کوز کلے کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔
Swat
