سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے محلہ خونہ چم کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ میاں سید کے گھر میں لگنے والے آگ نے گھر کے باقی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لیکن بروقت اطلاع پر ریسکیو1122کے اہلکاروں نے پہنچ کر آگ بجھا دی ۔ آگ سے ہزاروں روپے کا نقصان ہوا ۔
Swat
