Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کی ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)    کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے بعض عوامی شکایات پرمنگورہ جی ٹی روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کا اچانک معائنہ کیا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد انور خان شیرانی اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دوران انہوں نے اڈوں میں ناقص صفائی اور مسافروں کے لیے مناسب انتظامات نہ ہونے پر انتہائی برہمی کا اظہار کیااور اڈہ مالکان کو صورتحال کی بہتری کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ بصورت دیگر انتظامیہ کی طرف سے ان کے لائسنس منسوخ کرنے اور مزید سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی۔ سید ظہیر الاسلام شاہ نے اڈوں میں صحت و صفائی، مساجد، ویٹنگ رومز، باتھ رومز اور دیگر سفری سہولیات کا تفصیلی طو ر پر جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں