Swat

ٹیکنالوجی کی بدولت ریڈیو لوگوں کی آواز بن گیا ہے، پروفیسر ارسلا خان

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  موجودہ دور میں ابلاغ کی اہمیت اور بڑھ گئی۔ ٹیکنالوجی کی بدولت ریڈیو لوگوں کی آواز بن گیا۔ یہ آسانی کے ساتھ لوگوں کی تفریح کے ساتھ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی میں وسعت نے تعلیم کی طرف مائل کرنے میں مثبت رول ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہاربی ایس ڈیپارٹمنٹ اسلامک سٹڈیز کے چےئرمین پروفیسر ارسلاخان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف سوات کے بی ایس اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ماس کمیونی کیشن مضمون کے40 رکنی طلبہ کے ریڈیو ٹی وی اور اخبار کے متعلق معلوماتی نشست کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر برہان الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔ طلبہ نے ماس کمیونی کیشن مضمون کے متعلق سیشن پردلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف سوالات وجواب بھی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں