Swat

ضمنی بلدیاتی انتخابات، راتوں رات نتائج میں تبدیلی کی گئی، انور اقبال

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  یونین کونسل لنڈیکس ملکانان سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضلعی نشست کے لیے آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدوار انوراقبال بالے عیسیٰ خیل نے نتائج میں راتوں رات تبدیلی اوردھاندلی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عدلت میں کیس دائر کر دیا اور اعلیٰ حکام سے غیر جانبداراورحقیقت پر مبنی نتائج سامنے لانے کی اپیل کردی۔ ہمدردانہ غور نہ ہونے کی صورت میں دھرنادینے اور احتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔اس حوالے سے انہوں نے سابق تحصیل کونسلر شوکت علی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد محمد نعیم نامی ریٹرننگ آفیسر نے ہمیں جو لسٹ دی، اس میں مجھے کامیاب قراردیا گیا تھا جس کے مطابق میرے حصے میں 670، ن لیگ کے امیدوا ر کے حصے میں 608 اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے حصے میں 525 ووٹ آئے تھے۔ اس موقع پر مجھے ریٹرننگ آفیسر نے مبارکباد بھی دی جب کہ یہی لسٹ ریجنل اور ڈویژنل آفس کو بھی بھیجی گئی ہے، مگر اس کے باوجو ددوسرے روز اسی یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے فضل حکیم اور ان کے بھتیجے کی ایماپر نتائج میں راتوں رات تبدیلی کی گئی جس میں مجھے ناکام اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب قراردیاگیا ہے جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں