Swat

ملوک آباد میں پولیس کا شراب بھٹی پر چھاپا، ملزم گرفتار

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے علاقے ملوک آباد میں پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپا، 297لیٹر دیسی شراب اور آلات کشیدہ کاری برآمد کرلیے گئے۔ ملزم کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقے ملوک آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بیٹھک میں قائم شراب کی بھٹی پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے پولیس نے 297 لیٹر دیسی شراب اور آلاتِ کشیدہ کاری برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزم برکت علی کو گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں