سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) کبل میں حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لائسنسوں کے اجرا کے خلاف تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ ہڑتال کی وجہ سے کبل کا مین بازار اور تمام چھوٹے بڑی مارکیٹیں بند رہیں ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے سے انہوں نے لائسنس حاصل کیے ہوئے ہیں۔ اب حلال فوڈ اتھارٹی والے دوبارہ لائسنس لینے اور تاجروں کو زد و کوب کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا، تو پھر ہڑتال اور شدید احتجاج کیا جائے گا۔
Swat
