سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے فتح پور میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے تین دکانیں جل گئیں۔ ایک موٹر سائیکل بھی راکھ کا ڈھیر بن گئی ۔آگ صالح گل کی مارکیٹ میں لگی جس کے نتیجے میں کولڈ ڈرنکس، کریانہ اورعبدالرحمان نامی شخص کی تمباکو کی تین دکانیں اوران میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔ ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی جل گئی۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ فائربریگیڈ کا عملہ دیر سے پہنچنے کے باعث بروقت آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
Swat
