سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سابق صوبائی وزیر و ضلع ناظم سوات شہزادہ میاں گل اسفندیار امیر زیب کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ والئی سوات کے پوتے اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے نواسے شہزادہ اسفندیار امیر زیب 28 دسمبر 2007ء کو انتخابی مہم کے دوران منگلور کے پہاڑی علاقہ سے واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی ریمورٹ کنڑول بم سے اُڑا دی گئی تھی جس میں وہ اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے۔ ان کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی ۔
