سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بائیس سے چوبیس گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔ بعض علاقوں میں آدھی رات کو دو گھنٹے تک کے لئے گیس کی فراہمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے گیس صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔ لوگوں نے مجبوراً ایل پی جی گیس کا استعمال شروع کردیا ہے۔
