سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) بھارتی جیل سے رہائی پانے والے عبداللہ کا کہنا ہے کہ بائیس ماہ قید کاٹنے کے بعد بھی اس کی شاہ رخ خان اور کاجول سے ملاقات کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اس نے جیل حکام کے توسط سے بھارتی حکومت کو بھی خط لکھا تھا کہ ان کی شاہ رخ خان اور کاجول سے ملاقات کی خواہش پوری کی جائے، لیکن اس خط کا کوئی جواب نہ آیا اور اس کا سپنا بھارت میں بائیس ماہ رہنے کے بعد ہی سپنا رہ گیا۔ عبداللہ کے مطابق وہ بچپن سے شاہ رخ خان اور کاجول کی فلمیں دیکھتا تھا جس کی وجہ سے وہ ان کا دیوانہ ہوگیا تھا۔
Swat
