سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے مینگورہ کا دورہ کیا اور شہر کے ایم پی اے فضل حکیم خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے ملاقات کی ۔فضل حکیم خان سے ضلع سوات میں محکمۂ تعلیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔محکمۂ تعلیم کی کارکردگی میں بہتری اور فروغِ تعلیم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ضیاء اللہ بنگش نے چیئرمین ڈیڈک سوات کی ترقی کے لیے کارکردگی، خدمات اور اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ سوات سمیت پورے خیبرپختونخوا میں کسی بھی بچے کو تعلیم کے بغیر نہیں رہنے دیں گے۔ حصولِ تعلیم سب بچوں کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کرچکی ہے اور ہم مزید اقدامات بھی کررہی ہے جس سے خیبرپختونخوا میں کوئی بھی بچہ تعلیم کے بغیر نہیں رہے گا۔
