Swat

شاہ ڈھیرئی،جواں سال لڑکی سے زیادتی، جرگہ کے 4ارکان کو گرفتار

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں جواں سال لڑکی سے زیادتی کیس، پولیس نے چچا سمیت جرگہ کے 4ارکان کو گرفتار کرلیا۔ 11ماہ قبل جواں سال لڑکی سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کرنے والے نوجوان کو بچاکر دوسرے نوجوان پر الزام عائد کیا گیا۔ نوجوان ظاہرہ شاہ سے چار لاکھ روپے لے کر لڑکی کا نکاح بھی کرایا گیا۔ چار ماہ بعد زچگی ہونے پر نوجوان نے درخواست دی، تو تفتیش کے دوران لڑکی نے راز اُگل دیا۔ اصل ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن آفیسر زمان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گیار ماہ قبل مبینہ ملزم عبدالرحمان نے جواں سال لڑکی مسماۃ (ش) کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر مبینہ طور پر زیادتی کرتا رہا، جب لڑکی امید سے ہوگئی، تو اس کا الزام ایک اور نوجوان ظاہرشاہ پر عائد کرکے لڑکی کے چچا حضرت خان اور جرگہ ممبران امیر رحمان، باچا امین اور امان الدین نے ظاہرشاہ سے چار لاکھ روپے لیے اور لڑکی کے ساتھ نکاح کروایا۔ شادی کے چار ماہ بعد زچگی ہوئی، تو ظاہرشاہ نے پولیس کو درخواست جس پر لڑکی نے سچ اُگل دیا۔ پولیس نے جرگہ ممبران کو گرفتار کرکے لڑکی،ظاہرشاہ اور بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرواکر بھجوادیا ہے جب کہ عبدالرحمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔ملزمان نے چار لاکھ روپے کی رقم بھی حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں