Swat

بچوں کی مشقت اور ان پر ہونے والے تشدد کا خاتمہ ضروری ہے، شوکت سلیم ایڈوکیٹ

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) انسانی حقوق اور حقوقِ اطفال پر نوجوان سوشل ایکٹیوسٹ شوکت سلیم ایڈوکیٹ نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’ رنگونہ د سوات ‘‘ میں بحیثیت مہمان گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ و طن عزیز میں بچوں کی جبری مشقت اور ان پر ہونے والے ذہنی وجسمانی تشدد کا خاتمہ ہو۔ نیز تمام بے آسرا اور یتیم بچوں کو سکول لایا جائے۔ کیونکہ یہی بچے ہمارا اصل سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ شوکت سلیم کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ایسے بچے نظر انداز کئے جائیں، تو وہ اپنے برے کرتوتوں سے دیگر بچوں پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا ہر کسی کو اس حوالے سے سنجیدگی سے دیکھنا اور سوچنا ہوگا اور ان بچوں کے حقوق پر توجہ دینی ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔