Swat

سوات پولیس کی شہدائے پولیس کے لواحقین کے اعزاز میں پروقار تقریب

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں شہدائے پولیس کے لواحقین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں شہدائے پولیس کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا مانگی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے شہدائے پولیس کی وطن عزیز کی سربلندی اور امن و امان کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس اپنے شہدا کے لواحقین کی مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ شہدائے پولیس کے لواحقین پولیس فیملی کا ایک مستقل حصہ ہیں، جن کی آسانی اور سہولت کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر شہدائے پولیس کے لواحقین نے اپنے مسائل سے ضلعی پولیس سربراہ کو آگاہ کیاجس کے حل کی ڈی پی او نے یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں