سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کچہری سیکرٹریٹ گل کدہ میں چیئرمین جہا نزیب نفیس ایڈو کیٹ کی زیر صدرات ہو ا جس میں تما م ممبرا ن کے علاوہ سیفٹی کمیشن سوات کے نو منتخب اعزازی سیکرٹری غلام حسین غازی نے بھی شر کت کی۔ اجلا س میں متاثرہ شہریوں کی جانب سے پو لیس کے خلا ف متعدد عوا می شکا یا ت سنی گئیں جن میں کئی پر فیصلے کئے گئے۔بعض تفصیل طلب معاملات پر دونوں جانب سے مزید تفصیلات اور ثبوت مانگے گئے ۔ ان پر اگلی سماعت اس مہینے کی پندرہ تاریخ مقر ر کی گئی۔ جہانزیب نفیس نے پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ شہری شکایات کے کیسوں پر سماعت کے مراحل میں بعض پولیس اہلکاروں کی پشت پناہی کی بجائے حقائق سامنے لائیں، تو اس کی وجہ سے پولیس کا امیج عوام میں مزید بہتر ہو۔
Swat
