Swat

سوات، صوبائی انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پذیر، انعامات تقسیم

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات کے مہمان خصوصی ایم پی اے عزیز اللہ گران تھے جنہوں نے کامیاب سکولوں کی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی نشوونما پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا حصہ ہیں۔ کھیلوں کے میدانوں کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات نواب علی خان، سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد جاوید خان اور کثیر تعداد میں سکولوں کے سربراہان اور اساتذۂ کرام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مقابلوں میں خپل کورماڈسکول کے بچوں نے سب سے زیادہ مقابلے جیت کرخصوصی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔