سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ سنگوٹہ میں کمرے میں گیس بھر جانے سے جواں سال لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ فیاض ولد لیاقت نے رات کو سونے کے وقت کمرے میں گیس کا چولہا لگایا تھا۔ رات کو گیس بند ہونے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں وہ دم گھٹ کر جاں بحق ہوگیا۔
Swat
