سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں سہ روزہ بارش و برف باری کا نیا سلسلہ آج جمعرات سے شروع ہوگا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعرات سے سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو ہفتہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کے نئے سلسلے سے سوات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
