Swat

نجی بنک ملازمہ کے قتل میں اہم پیش رفت، خفیہ شادی کا نکاح نامہ سامنے آ گیا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  گذشتہ روز مدین کی نجی بنک میں کام کرنے والے 23 سالہ دوشیزہ جس کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی، اس دوشیزہ اور مدین تھانے میں خود کو گولی مارنے والے پولیس اہلکار کے درمیان خفیہ شادی کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کو اقدامِ خودکشی کرنے والے پولیس اہلکار عطااللہ اور مقتولہ مسماۃ حنا کا نکاح نامہ ملا ہے، جنہوں نے 14 نومبر2018ء کو مینگورہ میں خفیہ شادی کی تھی۔ اقدامِ خودکشی کرنے والا پولیس اہلکار پہلے سے شادی شدہ ہے۔ دوسری بیوی کی قتل کا سن کر اس نے بھی خود کشی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے موبائل کا سی ڈی آر ان کو ملا ہے جس کی مدد سے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔