سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) شیخوپورہ پنجاب سے سیر و سیاحت کے لئے بحرین آنے والا سیاح واش روم میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ فیاض الحسن دیگر دوستوں کے ساتھ سوات آیا تھا اور بحرین کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا۔ جمعرات کی صبح جب وہ نہانے کے لئے واش روم گیا تو وہاں گیزر لیک ہونے کی وجہ سے گیس خارج ہو رہی تھی جس کی وجہ سے وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ۔
Swat
