Swat

حالیہ پولیو مہم فیصلہ کن ہونی چاہیے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے ملاکنڈ ڈویژن کے جملہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کی بیخ کنی کے لیے شدید سردی کے موجودہ سیزن سے پورا فائدہ اٹھائیں اور پورے ڈویژن و ملحقہ ضلع باجوڑ میں بچوں کو دو دو قطرے ویکسین پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوری تا مارچ صرف تین مہینوں میں مشنری جذبے سے کام کرکے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے پولیو کا مکمل خاتمہ کوسکتے ہیں۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ مقامی سطح پر محکمہ صحت کو فعال بنا کر پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا یقینی بنائیں جب کہ مزاحمت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں۔ اپنے دفتر میں پولیوکے خاتمے کے لیے ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم فیصلہ کن ہونی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں