Swat

بھتا خوری اورلوگوں کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شیر شاہ خان

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شیرشاہ خان نے کہا ہے کہ سوات میں ٹیکس کے نام پر بھتا خوری اورلوگوں کو بے روزگار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ موجودہ حکومت کی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔ ٹیکس فری زون میں سیکشن 56 لاگو نہیں ہے۔ مردوں کو دفنانے کے لئے پہاڑوں سے پتھر نکالنے پرپابندی لگانا کون سی ریاست مدینہ کی مثال ہے۔ صوبائی وزیر ذاتیات پر اترآیا ہے ۔ ان کے اپنے ایم پی اے نے بھی اس زیادتی کی مخالفت کی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کامقام ہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان لوگوں کو روزگارفراہم کرنے کادعویٰ کرتاہے کہ سوروزہ پلان میں لوگوں کوروزگار کے بہترمواقع فراہم کرنابھی شامل ہے جبکہ دوسری طرف ان برسرروزگار افراد کو بیروزگار بنایاجارہاہے۔ جنہوں نے خود روزگار کے مواقع پیداکئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ڈاکٹرامجد اپنے نمبربڑھانے کے لئے سوات میں مائیننگ پرپابندی لگاکر سیکشن 56کے تحت جرمانے لگارہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔