Swat

علی گرامہ،گیس سلنڈر دھماکا،مکان میں لاکھوں کا سامان اور فرنیچر جل کر راکھ

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں گیس سلنڈر دھماکے سے مکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور فرنیچر جل گیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے علی گرامہ میں خورشید ولد محمدرسول خان کے گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ کر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ اہل خانہ بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، تاہم مکان میں موجود گھریلو سامان اور فرنیچر جل گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا مالک مکان کے مطابق اس کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔