سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں تین روز سے جاری برف باری اور بارش کا سلسلہ تھم گیا۔ سوات کے بالائی علاقوں میں اس سال پچھلے سال سے زیادہ برف باری ہوئی جس کی وجہ سے اکثر رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ حالیہ بارش و برف باری سے وادئی سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ بالائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز سے سوات میں بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جن کا چار سے پانچ دن تک رہنے کا امکان ہے۔
Swat
