Swat

بیاکند، شوہر نے ماں اور باپ کی مدد سے بیوی کو زہر کھلا کر قتل کر دیا

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکند میں مبینہ طور پر شوہر نے ماں اور باپ کی مدد سے اپنی 20سالہ بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا۔ ارکوٹ پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے مردہ حالت میں اپنی بیوی کو ہسپتال منتقل کیا ،لیکن پولیس نے شک کی بنا پر ابتدائی تفتیش کی جس سے معلوم ہوا کہ خاتون کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے اس کے شوہر حیات اللہ، سسر بخت زادہ اور ساس کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ابتدائی مقدمہ درج کردیاہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد پولیس مزید کارروائی کرے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔