سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ضلع کونسل سوات کے نئے 9 ممبران نے ضلع کونسل کے ممبرز کی حیثیت سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گذشتہ روز ضلع کونسل کے سپیکر/ نائب ناظم عبدالجبار خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ضلع ناظم محمد علی شاہ بھی شریک تھے۔ ریٹرننگ آفیسرز نعیم خا ن نے نئے ضلع کونسلرز فضل ربی راجہ، عمران خان، ملک دلدار حسین، سہیل سلطان ایڈوکیٹ، فضل اکبر بابا، نادر شاہ خان، رشید الرحمان اور فیاض احمد خان کانجو سے باقاعدہ طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر نئے ممبران نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اپنے علاقائی مسائل بیان کیے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد علی شاہ نے نومنتخب ممبران کو مبارک باد دی۔
