سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ گوگدرہ سے 5سالہ بچہ تاوان اور بیوی کی حوالگی کی غرض سے اغوا کرلیا گیا ۔تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او محمد ایاز خان کے مطابق گوگدرہ میں محمد فیاض نامی شخص کے 5سالہ بچے طفیل کو اغوا کیا گیا ۔بعد میں ملزمان بچے کے بدلے میکے بیٹھی بیوی کی حوالگی اور چالیس ہزار روپے تاوان دینے کا مطالبہ کرتے رہے ۔ملزمان دھمکی دیتے رہے کہ ان کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو بچے کو قتل کردیا جائے گا۔ جس پر پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کے لوکیشن کو ٹریس کرکے قریبی پہاڑی سے اغوا کار مراد خان ولد عبدالرحیم اور فواد خان ولد اورنگزیب ساکنان گوگدرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بچے کو بہ حفاظت بازیاب کرالیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مراد کی بیوی مغوی بچے کے والد محمد فیاض کی قریبی رشتہ دار ہے ۔ ملزمان بچے کو اغوا کرکے بیوی کی حوالگی اور رقم کا مطالبہ کرتے رہے ۔
Swat
