سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات اورتحصیل ناظم مینگورہ(بابوزئی) نے علاقہ اور عوام کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ اورتحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں منتخب عوامی نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ سوات کے مجموعی مسائل کے حل اور سوات کے حقوق کے لیے حقیقی جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے لیے منظورکردہ ترقیاتی فنڈ کم ہے۔ اس میں اضافہ کرنااورفنڈ سے کٹوتی نہ کرنے کے لیے بھی اپناکرداراداکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ترقیاتی فنڈ جاری کرکے اس کوبروقت خرچ کرنے کے لیے ہم دونوں اپناکرداراداکریں گے۔ جوہماری ذمہ داریوں میں بھی شامل ہے۔
Swat
