Swat

بدترین لوڈ شیڈنگ، اہلِ پانڑ، شہاب نگر و دیگر کا مظاہرہ، حکومت کے خلاف نعرہ بازی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف پانڑ، شہاب نگر، خواجہ آباد، شریف آباد اور دیگر مقامات کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جلوسوں کی شکل میں پریس کلب پہنچے، جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عوام نے دل کھول کر موجودہ نمائندوں کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا ہے۔ انہیں اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے، مگر مقامِ افسوس ہے کہ ان نمائندوں نے عوام کو مایوسی اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ یونین کونسل گل کدہ میں گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس پر حکومتی ذمہ داروں اور محکمہ والوں نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیر کے روز تک بھی مسئلہ حل نہ ہوا، تو احتجاجی کیمپ لگانے پر مجبورہوجائیں گے جو گیس لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ہمارے احتجاج کے نتیجے میں جو بھی نقصان ہوا، اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائدہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔