سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کا نیاسلسلہ آج ہفتہ سے شروع ہو گا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا، جو پانچ روز بدھ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کے نئے سلسلے سے سوات میں جاری سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
