Swat

سیدو شریف، گیس لیکج دھماکہ،ایک ہی خاندان کے دس افراد زخمی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ شاہین آباد میں گیس لیکج سے دھماکہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ساتھ مکان کے چار کمرے بھی تباہ ہوگئے۔ ہفتہ کی صبح سلیم ولد امیر سلم کے گھر میں سوئی گیس پائپ میں لیکج کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 50 سالہ سلیم، 24 سالہ ندیم، تین خواتین، چھ سالہ اویس، تین سالہ زاہد، آٹھ ماہ کا عابد حسین، ایک سالہ مناہل اور آٹھ سالہ شایان شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں شدید زخمی خاتون مسماۃ (ع) کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکہ سے مکان کے چار کمرے مکمل اور باقی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں