Swat

سیدو شریف، مرحوم اسسٹنٹ کمشنر کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) بحرین سڑک حادثہ میں جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر عابد خان مہمند کی نمازِ جنازہ سیدو شریف میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم، ڈی پی او سید اشفاق انور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام کے علاوہ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، ضلعی ناظم محمد علی شاہ اور دوسرے منتخب عوامی نمائندگان نے شرکت کی جس کے بعد ان کی میت تدفین کے لئے آبائی علاقہ روانہ کردی گئی۔ بحرین کے علاقہ چم گھڑئی میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر بحرین عابد خان مومند حادثہ سے پہلے شدید برف باری سے متاثرہ کالام روڈ سے برف ہٹانے کے کام کی نگرانی کرنے گئے تھے۔ عابد خان نے کالام روڈ سے برف ہٹانے کے لئے مشینری لگائی تھی۔ خود روڈ سے برف ہٹانے کے کام کی نگرانی کر رہے تھے اور شام گئے تک وہاں موجود تھے۔ روڈ کھلنے کے بعدانہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر روڈ کھلنے کی تصاویر شےئر کیں اور اپنے ایک مہمان رشتہ دار اور گن مین کے ساتھ واپس بحرین آرہے تھے کہ چم گھڑی کے مقام پر تیز بارش، خراب روڈ اور پھسلن کی وجہ سے ان سے گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ نتیجتاً وہ موقع پر جاں بحق اور ان کے ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں